Results 1 to 2 of 2

Thread: خوف ۔۔۔۔۔ شریف کنجاہی

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel خوف ۔۔۔۔۔ شریف کنجاہی

    خوف ۔۔۔۔۔ شریف کنجاہی

    khauf.jpg
    سب سے خطر ناک نشہ خوف ہے ØŒ 2020Ø¡ میں خوف Ú©Ùˆ بڑا مارکیٹ کیا گیا اور اِس Ú©ÛŒ بہت تشہیر بھی Ú©ÛŒ گئی Û” ہر جگہ خوف ہے ،موت کا خوف ہے ØŒ غربت کا خوف ہے ØŒ مثلاً انسان Ú©Ùˆ بے شمار خوفوں میں مبتلا کر دیا گیا ہے ØŒ اور اِس خوف Ú©Û’ Ø+والے سے پوری دُنیا Ú©Ùˆ آگاہ کیا گیا Û” جب ہم پیدا ہوتے ہیں تو انسان خوف Ù„Û’ کر پیدا ہوتا ہے اُس Ú©ÛŒ پیدائش سے خوف شروع ہوتا ہے ØŒ اور اُس Ú©ÛŒ موت تک یہ خوف چلتا ہے ØŒ اور اِس پیدا ہونے اور مرنے Ú©Û’ درمیان میں جتنے بھی خوف ہیں ØŒ وہ مسلسل اُن سے گزرتا ہے ØŒ اُن کا مقابلہ کرتا ہے ØŒ لڑتا ہے ØŒ جھگڑتا ہے ۔مثال Ú©Û’ طور پر پیدا ہونے Ú©Û’ بعد اُسے سب سے پہلا خوف جو کہ شعوری طور پر شاید اس کا اØ+ساس بھی نہیں ہوتا ØŒ وہ خوف بھوک کا خوف ہوتا ہے اور اُس Ú©ÛŒ بھوک کا خوف مِٹانے Ú©Û’ لئے اُس Ú©ÛŒ ماں اُسے اپنا دودھ پلاتی ہے ØŒ یہ ماں Ú©ÛŒ ممتا کا خوف ہوتا ہے ØŒ کہ میرا بچہ بھوک سے پریشان نہ ہو ØŒ وہ اپنی ماں کا دودھ پیتا ہے۔ پھر وہ ڈبے Ú©Û’ دودھ پر آجاتا ہے ØŒ بھینس Ú©Û’ دودھ پر آجاتا ہے ØŒ گائے Ú©Û’ دودھ پر آجاتا ہے ØŒ یا اُسے پھر بکری کا دودھ والدین دینا شروع کر دیتے ہیں ØŒ پھروہ بڑا ہوتا ہے اُسے چلنے کا خوف شروع ہوجاتا ہے ØŒ وہ کھڑا ہونے سے ڈرتا ہے ØŒ وہ چلنے سے ڈرتا ہے ØŒ کہیں میں گر نہ جائوں ØŒ کہیں چوٹ نہ Ù„Ú¯ جائے ۔آج Ú©Û’ موجودہ دور میں لوگ اپنے بچوں Ú©Û’ لئے واکر Ù„Û’ آتے ہیں ØŒ اور اپنے بچوں Ú©Ùˆ گرنے Ú©Û’ خوف سے نجات دلواتے ہیں Û”
    پھر بچہ جب سکول جانا شروع کر تا ہے تو اُس Ú©Ùˆ Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ کا خوف لاØ+Ù‚ ہوجاتا ہے ØŒ کبھی Ù„Ú©Ú¾Ù†Û’ کا خوف اور اِسی خوف میں وہ اپنی زندگی گزارتا ہے ØŒ کبھی فیل ہونے کا خوف، اور یہ مسلسل خوف انسان کا پیچھا کرتا ہے ،ہوم ورک نہ کرنے کا خوف ØŒ ہوم ورک کر Ú©Û’ اُس میں غلطیاں Ù¾Ú©Ú‘Û’ جانے کا خوف ØŒ سالانہ امتØ+انات میں داخلہ نہ جانے کا خوف، سکول کالج میں Ø+اضری پوری نہ ہونے کا خوف ØŒ اگر ملازمت مل جائے تو اپنے سینئر ز کا خوف ØŒ دوران نوکری کام کرتے ہوئے کوئی نا دانستہ غلطی ہوجانے کا خوف ،اُس پر گرفت ہونے کا خوف ØŒ سالانہAnnual Confidential Reportخراب ہوجانے کا خوف، شادی ہوجانے پر اپنے ماں باپ کا خوف ØŒ کہ وہ میری بیوی Ú©Ùˆ کس طرØ+ تسلیم کریں Ú¯Û’ گھر میں بطور بہو ØŒ اور میں اپنی بیوی Ú©ÛŒ نظر ÙˆÚº میں خاوند Ú©ÛŒ Ø+یثیت سے کس طرØ+ زندگی گزاروں گا، اور کیا میری بیوی وہ مجھے عزت دے Ú¯ÛŒ ØŒ جس کا کہ میں مستØ+Ù‚ ہوں ØŒ اِس چیز کا خوف Û” اپنے سسرال کا خوف ØŒ تاکہ وہ لوگ مجھے اچھا سمجھیں بُرا نہ سمجھیں ØŒ کسی Ú©ÛŒ امارت دیکھ کر اپنی غربت کا خوف ØŒ اور کسی Ú©ÛŒ غربت دیکھ کر اپنی امارت Ú©Ú¾Ùˆ جانے کا خوف۔
    خوف ہر لمØ+ہ ہر جگہ مسلسل اِنسان کا پیچھا کر تا ہے ØŒ اور جب تک انسان Ú©Û’ بدن میں خون دوڑ رہا ہے ØŒ دل Ú©ÛŒ دھڑکن دھک دھک Ú†Ù„ رہی ہے ØŒ اس دھڑکن Ú©Û’ رُک جانے کا خوف ØŒ شادی ہوجانے Ú©Û’ بعد بچے ہونے یا نہ ہونے کا خوف ØŒ اگر ہوجائیں تو اُن Ú©ÛŒ تربیت کا خوف ØŒ اگر نہ ہوں تو لوگوں اور اہل دُنیا Ú©ÛŒ باتوں کا خوف کہ یہ تو نا مرد ہے ØŒ اس Ú©Û’ ہاں تو اولاد نہیں ہورہی Û”
    ماں باپ Ú©Û’ سامنے بچہ ہمیشہ بچہ ہی رہتا ہے ØŒ بھلے وہ 60 بر س کا ہی کیوں نہ ہوجائے ØŒ پھر بھی وہ اپنے باپ سے ڈرتا ہے ØŒ اگر وہ شریف النفس ہے ØŒ تابیدار ہے ØŒ اگر اُس Ù†Û’ سورہ لقمان Ù¾Ú‘Ú¾ رکھی ہے ØŒ جس میں کہ بار بار کہا گیا ہے ØŒ کہ اپنے ماں باپ Ú©ÛŒ عزت کرو ØŒ اور اگر دونوں بوڑھے ہوجائیں ØŒ یا دونوں میں سے ایک بوڑھا ہو ØŒ تو اُن Ú©Û’ سامنے اُف تک نہ کرو ØŒ مگر ایسا ہوتا نہیں ہے ØŒ انسان خطا کا پتلا ہے ØŒ خوف سے بھرا ہوا ہے ØŒ انسان مجسم خوف ہے ØŒ اور یہ خوف اُس Ú©Ùˆ موت تک رہتا ہے Û” مجھے نہیں لگتا کہ بنی نوع انسان خوف سے کبھی بھی چھٹکارا ØŒ اور رہائی پا سکے گا ۔ایک لمØ+Û’ کیلئے آپ بھی سوچیں اور میں بھی سوچوں کہ اس وقت ہم کس خوف میں مبتلا ہیں ØŒ اپنی اپنی Ø+یثیتو Úº میں ØŒ ہر طرف خوف ہی خوف ہے Û”



    2gvsho3 - خوف  ۔۔۔۔۔ شریف کنجاہی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: خوف ۔۔۔۔۔ شریف کنجاہی

    2gvsho3 - خوف  ۔۔۔۔۔ شریف کنجاہی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •